Wed Nov 11, 2026

جارحیت کا نتیجہ امریکا اور اسرائیل کو انتخابات میں بھگتنا پڑا، ایرانی صدر جان کا خوف، امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر منتقل واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف امریکی ایوان نمائندگان میں پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد ٹرمپ ایران جنگ میں کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کرسکے نہ کر سکیں گے، عراقچی تہران کی 7 شرائط تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا وقت آگیا، محسن رضائی کا واشنگٹن کو پیغام مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈار عرب اتحادی ممالک ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات ادا کریں، ٹرمپ غزہ: بارشوں نے پہلے سے تباہ حال صورتحال مزید بدتر کردی، تودے گرنے سے 5 فلسطینی شہید امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹایا جائے، ڈیموکریٹس کا مطالبہ، مواخذے کی حمایت کا اعلان امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ کیخلاف غزہ میں ہولناک مظالم پر مقدمہ کا فیصلہ اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کے حریف سابق آرمی چیف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی بحرین، زیرحراست شیعہ مذہبی رہنماؤں کی حمایت میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے امریکا کے سامنے واضح طور پر دو راستے رکھے ہیں، جنگ کا خاتمہ یا مزید جنگ، عباس عراقچی امریکا نے ایران پر عراق سے زمینی حملے کا منصوبہ بنایا تھا، عراقی وزیراعظم

روزانہ کی خبریں

امریکی ایوان نمائندگان میں پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد ہوگئی۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف ایوان میں مواخذے کی کوشش 204 کے مقابلے 211 ووٹوں سے ناکام بنا دی گئی، امریکی وزیر جنگ کے خلاف قرارداد ٹرمپ کی اپنی ہی ری پبلکن پارٹی کے رکن تھامس میسی نے پیش کی تھی۔
پیٹ ہیگسیتھ پر ایران میں میناب اسکول پر امریکی حملے میں بچوں اور دیگر معصوم شہریوں کی شہادت کے الزامات عائد کئے گئے اور کہا گیا کہ ہیگسیتھ نے امریکی آئین کی خلاف ورزی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔
صدر ٹرمپ نے مواخذے کی صورت میں پیٹ ہیگسیتھ کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ مواخذے کی قرارداد اُن کا کچھ نہِیں بگاڑ سکتی، یہ کوشش تماشا ہے اور امریکا کے تمام فوجیوں کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکا کی تاریخ میں فوجی آپریشن کے دوران کسی وزیر جنگ کو معزول نہیں کیا گیا، فوجی کارروائی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular