دوحہ : قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے پیرس امن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جغرافیائی و سیاسی چیلنجز کے باعث ثالثی اب صرف ایک آپشن نہیں رہی بلکہ ایک ناگزیر ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کوئی روایتی غیر جانب دار ثالث نہیں جو علاقائی معاملات سے الگ تھلگ ہو، بلکہ وہ خود اسی خطے کا حصہ ہے۔ قطر نے حملوں کی زد میں آنے کے باوجود علاقائی استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھیں۔
ماجد الانصاری کے مطابق، تباہ کن بحرانوں اور معاشی و سلامتی کے نقصانات سے بچنے کا واحد راستہ سفارتی حل ہیں، جبکہ کسی بھی معاہدے میں خطے کے تمام ممالک کے قومی و خودمختار مفادات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قطر، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے جاری اشتراکِ عمل، امن کے قیام کے لیے ایک دوسرے کی تکمیل کرنے والی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔


































