Thu Nov 12, 2026

افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرونِ ملک منتقل نہیں کریں گے، محسن رضائی آبنائے ہرمز میں ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش، تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا کوہاٹ میں پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید ثالثی اب محض ایک سفارتی راستہ نہیں بلکہ جغرافیائی و سیاسی ضرورت بن چکی ہے، قطر ایران نے آبنائے ہرمز سے غیر قانونی اخراج میں مدد دینے والا ریڈار سسٹم تباہ کردیا جارحیت کا نتیجہ امریکا اور اسرائیل کو انتخابات میں بھگتنا پڑا، ایرانی صدر جان کا خوف، امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر منتقل واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو ایران کا جواب فوری اور جارحانہ ہوگا، قالیباف امریکی ایوان نمائندگان میں پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد ٹرمپ ایران جنگ میں کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کرسکے نہ کر سکیں گے، عراقچی تہران کی 7 شرائط تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کا وقت آگیا، محسن رضائی کا واشنگٹن کو پیغام مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی علامت ہے، اسحاق ڈار عرب اتحادی ممالک ایران کے خلاف جنگ کے اخراجات ادا کریں، ٹرمپ غزہ: بارشوں نے پہلے سے تباہ حال صورتحال مزید بدتر کردی، تودے گرنے سے 5 فلسطینی شہید امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹایا جائے، ڈیموکریٹس کا مطالبہ، مواخذے کی حمایت کا اعلان

روزانہ کی خبریں

آبنائے ہرمز میں ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش، تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا

تہران : ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی صبح آبنائے ہرمز کے مشرق میں بحری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ایک تیل بردار جہاز میں آگ لگ گئی۔ بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں اس آئل ٹینکر کو خلاف ورزی کرنے والا قرار دیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ جہاز ایک ’غیر محفوظ اور ممنوعہ‘ علاقے میں موجود تھا جہاں وہ بارودی سرنگ سے ٹکرایا۔ ایرانی حکام نے اپنے بیان میں ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کے لیے ایرانی مسلح افواج کے ساتھ رابطہ اور بحری قوانین کی پابندی ضروری ہے۔ اس سے قبل برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر (یو کے ایم ٹی او) نے کہا تھا کہ اسے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر سے متعلق ’مشتبہ واقعے‘ کی اطلاع ملی ہے اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular