تہران : ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہے اور کسی بھی نئی جارحیت کا پوری قوت سے جواب دے گا۔ محسن رضائی نے کہا کہ ایران کے محاصرے کے لیے ٹرمپ اور ان کی ناکام ٹیم کے منصوبے بھی اسی طرح خیالی اور بے نتیجہ ہیں، جس طرح ان کی ناکام جنگی حکمتِ عملی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم، مسلح افواج اور نظام کے تمام ادارے پختہ عزم کے ساتھ اس محاصرے کو توڑنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔
































