Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا

اسلام آباد: پاکستان نے گزشتہ روز افغان سرزمین سے ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی شدید مذمت کی۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں ڈرونز بھیجنا ملکی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹمز نے تمام درانداز ڈرونز کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کر دیا۔
پاکستان کے مطابق تمام ڈرونز کو مقررہ اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا، پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت افغانستان میں ڈرونز کی لانچنگ اور ذخیرہ کرنے کے 10 مقامات کو نشانہ بنایا، افغانستان میں کارروائیاں شناخت شدہ فوجی اہداف تک محدود اور متناسب تھیں۔ افغان سرزمین سے دہشت گردی یا حملے کسی صورت قبول نہیں کئے جائیں گے، پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے پاکستان کے خلاف تمام hostile سرگرمیاں فوری روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان نے کہا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف حملوں یا مخالفانہ کارروائیوں کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان خطے میں امن، مذاکرات اور تعمیری روابط کے لیے پرعزم ہے، امن کے عزم کو کمزوری یا دشمنانہ کارروائیوں کی لامحدود برداشت نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں اور ملکی سلامتی کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular