Mon Oct 05, 2026

اسپین: کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا برطانیہ کی گرین پارٹی نے صیہونیت کو نسل پرستی قرار دیدیا اپنی سرزمین امریکا کو ایران کے خلاف استعمال نہ کرنے دیں، ہمسائیہ ممالک کو انتباہ 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، قالیباف ایران امریکی جواب کا جائزہ لے رہا ہے، نائب وزیر خارجہ رہبر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی کی امارات کو تنبیہ، ایران کو چیلنج نہ کرنے کا مشورہ نیتن یاہو مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے یہودی لابی امریکا میں بھاری رقم خرچ کررہی ہے، برنی سینڈر امریکا نے دوبارہ فوجی کارروائی کی تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں، عباس عراقچی تعز میں انصار اللہ کی پیشقدمی جاری مذاکرات کی ناکامی، تحریکِ انصاف کا ضلع لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن

روزانہ کی خبریں

آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آر اے ایف فئیرفورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ غلط سمت میں ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ عراقچی نے سوشل میڈیا پر برطانوی حکام کے ایران سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو واقعے سے جوڑنے کی کوشش بے بنیاد ہے۔
ایرانی سفارت خانے نے بھی برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں من گھڑت قیاس آرائیاں اور ایران مخالف پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ عراقچی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ بھی اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ غیر ملکی ریاستوں کے لیے کام کرنے والے مبینہ دہشت گردوں کو رہا کرنا بہت کچھ واضح کرتا ہے.
واضح رہے کہ برطانوی پولیس نے آر اے ایف فئیر فورڈ کے قریب گرفتار کیے گئے پانچ افراد کو ضمانت پر رہا کردیا ہے، جنہیں دھماکا خیز مواد سے متعلق جرائم اور دہشت گردی کی تیاری کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا لندن میں ایرانی سفارت خانے نے بھی ایران کو اس واقعے سے جوڑنے کے دعووں کو مسترد کیا ہے۔ سفارت خانے نے برطانوی دعووں کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض برطانوی افراد اور میڈیا ادارے ایران کو گرفتار افراد سے جوڑنے کے لیے من گھڑت قیاس آرائیاں پھیلا رہے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular