Mon Oct 05, 2026

دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو ایرانی فوج اسے کچل دے گی، آرمی چیف اسپین: کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا برطانیہ کی گرین پارٹی نے صیہونیت کو نسل پرستی قرار دیدیا اپنی سرزمین امریکا کو ایران کے خلاف استعمال نہ کرنے دیں، ہمسائیہ ممالک کو انتباہ 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، قالیباف ایران امریکی جواب کا جائزہ لے رہا ہے، نائب وزیر خارجہ رہبر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی کی امارات کو تنبیہ، ایران کو چیلنج نہ کرنے کا مشورہ نیتن یاہو مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے یہودی لابی امریکا میں بھاری رقم خرچ کررہی ہے، برنی سینڈر امریکا نے دوبارہ فوجی کارروائی کی تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں، عباس عراقچی تعز میں انصار اللہ کی پیشقدمی جاری مذاکرات کی ناکامی، تحریکِ انصاف کا ضلع لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد

روزانہ کی خبریں

7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، قالیباف

تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں ثالثوں کے ذریعے ایران کو کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت میں طے کردہ سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے امریکی تجاویز کی تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ وقت ضائع کرنے اور یک طرفہ مطالبات مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی بنیاد پر ہماری سات شرائط پوری نہیں کی جاتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔
باقر قالیباف اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار تھے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ’نہ پرجوش ہے اور نہ خوف زدہ‘ بلکہ ’ایک طرف لڑ بھی رہا ہے اور دوسری طرف مذاکرات بھی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران اپنی پوری طاقت کے ساتھ فوجی محاذ پر موجود ہے اور ’نئی حیران کن کارروائیوں‘ کے ذریعے دشمن کا مقابلہ کرے گا، جبکہ سفارت کاری کے ذریعے بھی ’فوجی میدان میں اپنی برتری قائم‘ کرنے اور ایرانی عوام کے حقوق منوانے کی کوشش جاری رکھے گا۔امریکی حکام کے ’متضاد‘ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی مجموعی پالیسی اور قومی سلامتی کا فیصلہ امریکی حکام کی سوشل میڈیا پوسٹس یا روزانہ دیے جانے والے انٹرویوز کی بنیاد پر نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا کہ ایران اپنے اقدامات کا فیصلہ دشمن کے حقیقی رویے اور عملی اقدامات کو دیکھتے ہوئے کرتا ہے، نہ کہ میڈیا میں ہونے والی بیان بازی کی بنیاد پر۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular