Mon Oct 05, 2026

دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو ایرانی فوج اسے کچل دے گی، آرمی چیف اسپین: کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا برطانیہ کی گرین پارٹی نے صیہونیت کو نسل پرستی قرار دیدیا اپنی سرزمین امریکا کو ایران کے خلاف استعمال نہ کرنے دیں، ہمسائیہ ممالک کو انتباہ 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، قالیباف ایران امریکی جواب کا جائزہ لے رہا ہے، نائب وزیر خارجہ رہبر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی کی امارات کو تنبیہ، ایران کو چیلنج نہ کرنے کا مشورہ نیتن یاہو مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے یہودی لابی امریکا میں بھاری رقم خرچ کررہی ہے، برنی سینڈر امریکا نے دوبارہ فوجی کارروائی کی تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں، عباس عراقچی تعز میں انصار اللہ کی پیشقدمی جاری مذاکرات کی ناکامی، تحریکِ انصاف کا ضلع لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد

روزانہ کی خبریں

ایران امریکی جواب کا جائزہ لے رہا ہے، نائب وزیر خارجہ

تہران: ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران، امریکہ کی جانب سے ایران کی تازہ تجویز کے جواب کا جائزہ لے رہا ہے، جس کا مقصد ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہے۔ غریب آبادی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ثالثوں نے امریکی جواب ایران تک پہنچا دیا ہے۔ یہ جواب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے دوران پیش کی گئی تجویز کے ردعمل میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے بھی اپنے مؤقف سے آگاہ کیا ہے اور ان آراء کا ملک کے اندر متعلقہ ذرائع اور چینل کے ذریعے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایران نے امریکہ کو تجویز دی تھی کہ اگر واشنگٹن ایران پر عائد پابندیاں اور ناکہ بندی ختم کرے اور ایرانی منجمد رقوم کا ایک حصہ جاری کرے تو تہران سات روز کے اندر آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دے گا۔ یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے مستقل خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ غریب آبادی کے مطابق امریکی جواب کا جائزہ لینے کے بعد ایران مناسب اقدام کرے گا، تاہم تہران دوبارہ کسی جارحیت سمیت ہر ممکنہ صورت حال کے لیے ضروری تیاریاں بھی کر رہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular