Mon Oct 05, 2026

دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو ایرانی فوج اسے کچل دے گی، آرمی چیف اسپین: کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا برطانیہ کی گرین پارٹی نے صیہونیت کو نسل پرستی قرار دیدیا اپنی سرزمین امریکا کو ایران کے خلاف استعمال نہ کرنے دیں، ہمسائیہ ممالک کو انتباہ 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، قالیباف ایران امریکی جواب کا جائزہ لے رہا ہے، نائب وزیر خارجہ رہبر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی کی امارات کو تنبیہ، ایران کو چیلنج نہ کرنے کا مشورہ نیتن یاہو مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے یہودی لابی امریکا میں بھاری رقم خرچ کررہی ہے، برنی سینڈر امریکا نے دوبارہ فوجی کارروائی کی تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں، عباس عراقچی تعز میں انصار اللہ کی پیشقدمی جاری مذاکرات کی ناکامی، تحریکِ انصاف کا ضلع لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد

روزانہ کی خبریں

مذاکرات کی ناکامی، تحریکِ انصاف کا ضلع لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز

پشاور: حکومت کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف نے وزیرِ اعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ آج ہم ضلع خیبر کی جانب روانہ ہوں گے اور پیر کو خیبر میں تعداد لاکھوں تک پہنچ جائے گی۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جب ہم صوابی پہنچیں گے تو وہاں لاکھوں لوگوں کا ایک سمندر موجود ہوگا۔ ہم ہر روز ایک نئے منصوبے کا اعلان کریں گے اور جب ہم صوابی پہنچیں گے تو یہ تحریک ملک کے ہر کونے تک پہنچ چکی ہوگی اور ہر چوک سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہو گا۔ مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کل جو مذاکراتی کمیٹی اسلام آباد میں گئی وہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے گئی تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایک مائنڈ سیٹ جو بند کمروں میں فیصلے کرتا ہے، کل وہ ایک اور فیصلہ آپ پر مسلط کرنے جا رہا تھا۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہاں پر عمران خان کی حکومت ہے اور یہاں عمران خان کا وژن اور پالیسی ہی چلے گی۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایسی پالیسی کو نہیں مانتے جس میں پشتونوں کا نقصان ہو، خیبرپختونخوا میں راج صرف عمران خان کا ہو گا، نہ گورنر راج مانتے ہیں نہ ایمرجنسی مانتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular