Sun Oct 04, 2026

رہبر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی کی امارات کو تنبیہ، ایران کو چیلنج نہ کرنے کا مشورہ نیتن یاہو مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے یہودی لابی امریکا میں بھاری رقم خرچ کررہی ہے، برنی سینڈر امریکا نے دوبارہ فوجی کارروائی کی تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں، عباس عراقچی نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں

روزانہ کی خبریں

رہبر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی کی امارات کو تنبیہ، ایران کو چیلنج نہ کرنے کا مشورہ

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران اور خلیج فارس کے 3 جزائر پر خود مختاری کو چیلنج کرنے سے گریز کرے۔ ولایتی نے کہا کہ تاریخی اور فوجی اعتبار سے متحدہ عرب امارات ایران کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ولایتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امارات کی جانب سے تنب اور ابو موسیٰ جزائر کی ملکیت سے متعلق حالیہ دعوؤں کو مسترد کیا اور کہا کہ یہ تینوں جزائر ہمیشہ ایران کا حصہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک، جس کی سیاسی زندگی ابھی نصف صدی تک بھی نہیں پہنچی، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ان جزائر پر دعویٰ کر رہا ہے جنہیں گزشتہ صدیوں کی تاریخی دستاویزات اور نقشوں میں ایران کے نام سے درج کیا گیا ہے۔
علی اکبر ولایتی نے امارات کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ اپنی سلامتی کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرے۔ سابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمسایہ باقی رہتا ہے اور مہمان چلا جاتا ہے، خطے کے تجربے نے ثابت کیا ہے کہ درآمد شدہ سکیورٹی کی ایک میعاد ہوتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular