Sun Oct 04, 2026

رہبر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی کی امارات کو تنبیہ، ایران کو چیلنج نہ کرنے کا مشورہ نیتن یاہو مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے یہودی لابی امریکا میں بھاری رقم خرچ کررہی ہے، برنی سینڈر امریکا نے دوبارہ فوجی کارروائی کی تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں، عباس عراقچی نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں

روزانہ کی خبریں

امریکا نے دوبارہ فوجی کارروائی کی تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں، عباس عراقچی

تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا دوبارہ فوجی کارروائی کا راستہ اختیار کرتا ہے تو ایران دفاع کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔ تہران میں تعینات سفیروں اور عالمی مشنز کے عملے سے خطاب میں عباس عراقچی نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ امریکا دانش مندی اور عقل کا راستہ اختیار کرے گا۔ اگر امریکا دوبارہ فوجی حل کی طرف بڑھا تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں اور اپنے دفاع کے لیے جو کچھ ضروری ہوا کریں گے۔ عراقچی نے کہا کہ نئی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں ہوگا اور نہ ہی فوجی کارروائی یا مزید پابندیاں کسی مسئلے کا حل ہیں۔ ان کے مطابق صرف انصاف اور منصفانہ بنیادوں پر ہونے والے مذاکرات ہی اس جنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular