Mon Oct 05, 2026

دشمن نے دوبارہ غلطی کی تو ایرانی فوج اسے کچل دے گی، آرمی چیف اسپین: کرایوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے نیوزی لینڈ نے نیٹو کے دفاعی بینک میں شمولیت سے انکار کر دیا برطانیہ کی گرین پارٹی نے صیہونیت کو نسل پرستی قرار دیدیا اپنی سرزمین امریکا کو ایران کے خلاف استعمال نہ کرنے دیں، ہمسائیہ ممالک کو انتباہ 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، قالیباف ایران امریکی جواب کا جائزہ لے رہا ہے، نائب وزیر خارجہ رہبر کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی کی امارات کو تنبیہ، ایران کو چیلنج نہ کرنے کا مشورہ نیتن یاہو مخالف آوازوں کو دبانے کے لیے یہودی لابی امریکا میں بھاری رقم خرچ کررہی ہے، برنی سینڈر امریکا نے دوبارہ فوجی کارروائی کی تو ہم پہلے سے زیادہ تیار ہیں، عباس عراقچی تعز میں انصار اللہ کی پیشقدمی جاری مذاکرات کی ناکامی، تحریکِ انصاف کا ضلع لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد

روزانہ کی خبریں

برطانیہ کی گرین پارٹی نے صیہونیت کو نسل پرستی قرار دیدیا

لندن :گرین پارٹی نے صیہونیت کو نسل پرستی کی ایک شکل قرار دیتے ہوئے اس کی باضابطہ مذمت کی ہے جس پر اسرائیل اور برطانوی یہودی تنظیموں نے شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
برطانوی گرین پارٹی نے صیہونیت کو ایک نسلی قوم پرستانہ سیاسی منصوبہ قرار دیا ہے اور برطانوی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی تجارت مکمل طور پر ختم کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے. پارٹی کی یہ قرارداد 813 ووٹوں کے مقابلے میں 1022 ووٹوں سے منظور ہوئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے قرارداد کو جائز سیاسی بحث کی حدود سے باہر قرار دیتے ہوئے برطانیہ کی دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اس کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزارت نے الزام عائد کیا ہے کہ گرین پارٹی نے دہشت گردی کو جواز فراہم کیا ہے. صدر اسحاق ہرزوگ نے صہیونیت کو نسل پرستی قرار دینے کے بیان کو ’شرم ناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعویٰ یہودیوں اور اسرائیلیوں کو دنیا بھر میں خطرے میں ڈالتا ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپڈ نے بھی گرین پارٹی کے مؤقف پر تنقید کی ہے۔ برطانیہ کی ترقی پسند یہودی تحریک نے الزام عائد کیا ہے کہ گرین پارٹی نے یہود دشمنی کو اپنی جماعتی پالیسی بنا لیا ہے، بعض یہودیوں کی قرارداد کی حمایت کا مطلب یہ نہیں کہ اس مؤقف کو دوسروں کے خلاف امتیازی سلوک کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
گرین پارٹی نے قرارداد کے ساتھ فلسطین کی آزادی، فلسطینیوں کے حقوق کی واپسی، اسرائیل کے بائیکاٹ، سرمایہ کاری کے خاتمے اور پابندیوں کی حمایت، اسرائیل پر مکمل اسلحے پر پابندی اور فلسطین میں ایک واحد جمہوری ریاست کے قیام کے مطالبے کی بھی تجدید کی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular