
تہران: ایران نے ہمسایہ ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین اور تنصیبات کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ خطے کے ممالک کو اچھی ہمسائیگی کے اصولوں اور اپنی ذمہ داریوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ بقائی نے کہا کہ بعض علاقائی ممالک کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں میں تعاون پر تہران اپنے تحفظات پہلے ہی واضح کرچکا ہے، جبکہ اسرائیل کی جانب سے خطے کی تنصیبات کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کے معاملے پر خصوصی توجہ ضروری ہے۔


































