Tue Oct 06, 2026

امریکا پر عدم اعتماد کے سبب مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، ایرانی صدر دنیا کے تیل کے ذخائر خوفناک حد تک کم ہوگئے، سربراہ آرامکو عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کے نقصانات کا حساب لیا جائے، ایرانی وزارتِ خارجہ ایران کو بغیر کسی قیمت کے دھمکیاں دینے کا دور ختم ہو چکا، پاسداران انقلاب ٹرمپ صرف اپنے تصور میں ایران کیخلاف فتح حاصل کرسکتے ہیں، محسن رضائی یہودی تہواروں کے دوران 11 ہزار 409 اسرائیلیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ایران پابندیاں کے باوجود ترقی کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں، محسن نقوی اگلے ہفتے مکہ معاہدے کے ہنگامی اجلاس میں تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا عراق کی ایران کو نجف کیلئے روزانہ 40 پروازوں کی اجازت اسرائیلی نوجوان غزہ میں بچوں سمیت تمام فلسطینیوں کو قتل کرنے کے حامی ہیں مکہ اور مدینہ پر کسی بھی حملے کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد ہوگی، مہدی المشاط مسجد الحرام میں خودکش بمبار سے متعلق خبریں درست نہیں، سعودی عرب بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید حزب‌ اللہ کی نئی نسل نے صیہونیوں کو بے مثال نقصان پہنچایا، جنرل قاآنی پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس

روزانہ کی خبریں

پاکستان کی مدینہ پاور اسٹیشن پر حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مدینہ پاور اسٹیشن پر حوثی کے حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور سعودی عرب سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق حوثی نے 29 ستمبر کو ترسیل اسٹیشن پر حملہ کیا، حملہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو مقدس مقامات اور وہاں موجود عازمین کی حفاظت اور احترام ہر حال میں لازم ہے، پاکستان ایسے حملے فوری اور غیر مشروط روکنے کا مطالبہ کرتا ہے، ایسے حملے خطے کی سلامتی اور امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی یکجہتی کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی یکجہتی اور تقدس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان دونوں مقدس مساجد کے تحفظ، عوام کی حفاظت اور عازمین کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان خطہ میں امن کے لیے کوشاں رہا ہے اور یہ کوششیں جاری رکھے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular