
ریاض : مسجدِ الحرام میں خودکش بمبار، بارودی جیکٹ یا دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کی خبریں غلط ہیں۔ سعودی سکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ اصل واقعہ صرف یہ تھا کہ ایک شخص نے راہگیروں کو ہراساں کرکے خوف و ہراس پیدا کیا، جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بھی موجودہ واقعے کی نہیں بلکہ 2017 کی پرانی ویڈیو ہے، جس میں ایک شخص نے اپنے اوپر تیل ڈال کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔ اسے موجودہ واقعے سے جوڑنا درست نہیں۔


































