
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر علی نیک زاد نےکہا ہےکہ آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پر کی جانے والی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں ڈپٹی اسپیکر علی نیک زاد کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام نے برسوں پہلے آزادانہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ آج بھی اپنے اس فیصلے پر قائم ہیں۔ آپ کے مفاد میں ہےکہ اس حقیقت کو تسلیم کریں اور ایرانی قوم کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کریں.


































