
لندن: ٹینکروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی کمپنی ٹینکر ٹریکرز نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی خام تیل کے 20 لاکھ بیرل پر مشتمل ایک کھیپ ساڑھے تین ماہ سمندر میں رہنے کے بعد چین پہنچ گئی ہے۔ کمپنی نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر سے تصدیق ہوتی ہے کہ ایران سے منسلک ایک ٹینکر چینی بندرگاہوں پر لنگر انداز ہوا ہے، تاہم کمپنی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس نے صرف رواں سال کے پہلے چھ مہینوں میں 16 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا تیل برآمد کیا ہے۔

































