Sun Nov 01, 2026

برطانیہ کی رائل ایئر فورس اور بحریہ دہشت گرد تنظیمیں قرار جرمنی میں ایک بار پھر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آگئے، مہنگائی کیخلاف 32 شہروں میں احتجاج ایران سے 20 لاکھ بیرل خام تیل چین پہنچ گیا ایرانی فوج نے اسرائیل اور امریکا کو پیشگی حملے سے خبر دار کردیا 10 اکتوبر سے ریاض ائیرپورٹ پر سناٹا، صرف 6 فیصد پروازیں اڑان بھر سکیں قطری ایل این جی بردار جہاز پر خلیج فارس میں حملہ پاکستان کو افغانستان سے حملوں پر تشویش ہے، امریکی وزیر خارجہ کسی بھی خطرے کا فوری اور موثر جواب دیا جائے، ولی امر مسلمین کی ایرانی فوج کو ہدایت ایران کی شرائط تسلیم ہونے کے بعد ہی امریکا سے مذاکرات کی نوعیت طے ہوگی: عباس عراقچی ایران کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر کوئی پابندی نہیں، ترجمان پاک فوج امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے اور محسن رضائی کیساتھ رابطے میں ہیں ٹرمپ کی الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی آبنائے ہرمز، سپر ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی ایران کیلئے ایٹم بم بنانا بچوں کا کھلونا بنانے جیسا ہوگا، سابق ایرانی عہدیدار امریکا ایران معاہدے کی کوشش، قطری ثالث پھر تہران پہنچ گئے

روزانہ کی خبریں

برطانیہ کی رائل ایئر فورس اور بحریہ دہشت گرد تنظیمیں قرار

تہران : ایران نے برطانیہ کی رائل ایئر فورس اور بحریہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا۔
ایران کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانوی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس ایم آئی 6 کو مخالف گروہوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ فیصلہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی ایک قرارداد کی بنیاد پر اور برطانوی حکومت کے اقدامات کے ردِعمل میں کیا گیا ہے، وزارت نے یہ بھی اعلان کیا کہ برطانوی بحریہ اور رائل ایئر فورس کو تہران کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔یہ اقدام ایران کے جوابی کارروائی کے قانون کے تحت اٹھایا گیا ہے، جو امریکا کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کے ردِعمل میں ہے۔
ایران نے اس فیصلے کی ایک وجہ جنگ کے دوران امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ برطانیہ کا فوجی تعاون قرار دیا ہے۔ بیان کے مطابق، یہ فیصلے باہمی جوابی کارروائی کے اصول کے تحت اور قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے مقصد سے کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular