
تہران: ایرانی فوج کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ نئی جنگ کی صورت میں تنازعہ جغرافیہ مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا۔ ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ امریکی تنصیبات، ساز و سامان، افواج اور مفادات، جہاں کہیں بھی قابلِ رسائی ہوں، نشانہ بنائے جا سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگ گذشتہ جنگ کے مقابلے میں کہیں زیادہ طویل ہو سکتی ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے نظریے کو محض دفاعی حکمتِ عملی سے جارحانہ حکمتِ عملی میں تبدیل کرنے کا عمل ماضی میں شروع ہو چکا تھا اور حالیہ جنگ میں اس کا عملی اظہار بھی سامنے آیا ہے۔

































