Fri Nov 13, 2026

آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستہ اختیار کرنے والا جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی، پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا سیریک پر حملے کا جواب، پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی ریڈار کو نشانہ بنادیا مجلسِ خبرگان کا این پی ٹی سے نکلنے اور دفاعی نظریہ پر غور کا مطالبہ چاہوں تو حملہ کرکے 3 دن میں ایران کو تباہ کردوں، ٹرمپ کی گیدڑ بھپکی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک اسپین میں مہنگائی کے خلاف عام ہڑتال، بارسلونا میں جھڑپیں، درجنوں افراد گرفتار غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید، 20 زخمی امریکی نائب صدر وینس کا محسن رضائی سے براہِ راست مذاکرات پر غور ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرونِ ملک منتقل نہیں کریں گے، محسن رضائی آبنائے ہرمز میں ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش، تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا کوہاٹ میں پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید ثالثی اب محض ایک سفارتی راستہ نہیں بلکہ جغرافیائی و سیاسی ضرورت بن چکی ہے، قطر ایران نے آبنائے ہرمز سے غیر قانونی اخراج میں مدد دینے والا ریڈار سسٹم تباہ کردیا

روزانہ کی خبریں

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 74 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میر علی اور اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران میر علی میں 35 جبکہ اورکزئی میں 8 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، آپریشنز کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کر لی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن عزمِ استحکام پوری رفتار سے جاری رہے گا۔
دوسری طرف بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہے، مختلف جھڑپوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 31 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے متعدد دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular