Sun Nov 15, 2026

ایران پر حملوں کا احتساب نہ ہوا تو پوری دنیا غیر محفوظ ہو جائے گی، عراقچی فضائی نظام میں خرابی، امریکا بھر میں 4 گھنٹے تک پروازیں معطل ایرانی بحریہ نے دفاعی نظام کے ذریعے امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرایا یمنی افواج کی بڑی پیش قدمی، عدن کا مکمل محاصرہ کرلیا ایران عراق جنگ کے 350 نامعلوم شہداء کی تشیع جنازہ، تہران میں 110 شہداء کا جلوسِ جنازہ ترکیہ اور قطر نے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے اسرائیلی عدالتوں کا 14 فلسطینی ڈاکٹروں کو رہا کرنے سے انکار، بغیر فردِ جرم قید برقرار آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستہ اختیار کرنے والا جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی، پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا سیریک پر حملے کا جواب، پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی ریڈار کو نشانہ بنادیا مجلسِ خبرگان کا این پی ٹی سے نکلنے اور دفاعی نظریہ پر غور کا مطالبہ چاہوں تو حملہ کرکے 3 دن میں ایران کو تباہ کردوں، ٹرمپ کی گیدڑ بھپکی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک اسپین میں مہنگائی کے خلاف عام ہڑتال، بارسلونا میں جھڑپیں، درجنوں افراد گرفتار غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید، 20 زخمی

روزانہ کی خبریں

غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید، 20 زخمی

خان یونس: اسرائیل نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں نصر ہسپتال کی عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں سرجن سمیت کم از کم 5 فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔
امریکا کی ثالثی میں حماس کے ساتھ اکتوبر 2025 میں طے پائے گئے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، معاہدے کے اگلے مراحل کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
اسرائیلی حملے سے متعلق غزہ کی سول ڈیفنس سروس کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ آج صبح ناصر ہسپتال کے شعبہ سرجری پر حملہ کیا گیا جس سے عمارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا، طبی عملے نے شہید ہونے والے سرجن کی شناخت رزق ابو شعیرہ کے نام سے کی ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 1600 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2025 میں امریکا کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے پیمانے پر لڑائی رک گئی تھی تاہم فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی حملے تاحال مکمل طور پر بند نہیں ہوئے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ حماس دوبارہ اپنی عسکری قوت بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال قبل طے پائے گئے جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے البتہ اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر عمل پیرا ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی قیادت میں اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ پر شروع ہونے والی اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 74 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular