Fri Nov 13, 2026

آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستہ اختیار کرنے والا جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی، پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا سیریک پر حملے کا جواب، پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی ریڈار کو نشانہ بنادیا مجلسِ خبرگان کا این پی ٹی سے نکلنے اور دفاعی نظریہ پر غور کا مطالبہ چاہوں تو حملہ کرکے 3 دن میں ایران کو تباہ کردوں، ٹرمپ کی گیدڑ بھپکی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک اسپین میں مہنگائی کے خلاف عام ہڑتال، بارسلونا میں جھڑپیں، درجنوں افراد گرفتار غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید، 20 زخمی امریکی نائب صدر وینس کا محسن رضائی سے براہِ راست مذاکرات پر غور ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرونِ ملک منتقل نہیں کریں گے، محسن رضائی آبنائے ہرمز میں ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش، تیل بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا کوہاٹ میں پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار شہید ثالثی اب محض ایک سفارتی راستہ نہیں بلکہ جغرافیائی و سیاسی ضرورت بن چکی ہے، قطر ایران نے آبنائے ہرمز سے غیر قانونی اخراج میں مدد دینے والا ریڈار سسٹم تباہ کردیا

روزانہ کی خبریں

آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستہ اختیار کرنے والا جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی

تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں غیر مجاز راستہ اختیار کرنے والے ایل این جی بردار ایک جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد اس میں شدید دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔
آئی آر جی سی نیوی کے مطابق جہاز کو بار بار خبردار کیے جانے کے باوجود اس نے آبنائے ہرمز کے ایک ایسے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کی جسے ایران نے غیر مجاز اور خطرناک قرار دیا ہے، اس کے چند گھنٹے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ جہاز نے پہلے پیش آنے والے واقعات سے سبق نہیں سیکھا اور امریکی لڑاکا طیاروں کی مدد سے آبنائے سے گزرنے کی کوشش کی۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور اس کے ٹریفک کنٹرول سینٹر کی وارننگ نظر انداز کرتے ہوئے غیر مجاز راستے اختیار کرنے والے دیگر جہازوں کو بھی اسی طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اس کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستے استعمال کرنے چاہییں۔

مزید پڑھیے

Most Popular