Sun Nov 15, 2026

ایران پر حملوں کا احتساب نہ ہوا تو پوری دنیا غیر محفوظ ہو جائے گی، عراقچی فضائی نظام میں خرابی، امریکا بھر میں 4 گھنٹے تک پروازیں معطل ایرانی بحریہ نے دفاعی نظام کے ذریعے امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرایا یمنی افواج کی بڑی پیش قدمی، عدن کا مکمل محاصرہ کرلیا ایران عراق جنگ کے 350 نامعلوم شہداء کی تشیع جنازہ، تہران میں 110 شہداء کا جلوسِ جنازہ ترکیہ اور قطر نے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے اسرائیلی عدالتوں کا 14 فلسطینی ڈاکٹروں کو رہا کرنے سے انکار، بغیر فردِ جرم قید برقرار آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستہ اختیار کرنے والا جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی، پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا سیریک پر حملے کا جواب، پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی ریڈار کو نشانہ بنادیا مجلسِ خبرگان کا این پی ٹی سے نکلنے اور دفاعی نظریہ پر غور کا مطالبہ چاہوں تو حملہ کرکے 3 دن میں ایران کو تباہ کردوں، ٹرمپ کی گیدڑ بھپکی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک اسپین میں مہنگائی کے خلاف عام ہڑتال، بارسلونا میں جھڑپیں، درجنوں افراد گرفتار غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید، 20 زخمی

روزانہ کی خبریں

اسپین میں مہنگائی کے خلاف عام ہڑتال، بارسلونا میں جھڑپیں، درجنوں افراد گرفتار

بارسلونا: اسپین میں 14 برس بعد ہونے والی پہلی ملک گیر عام ہڑتال کے دوران بارسلونا میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ ملک بھر میں لاکھوں کارکنوں سے وابستہ یونینوں کی اپیل پر ہزاروں افراد نے رہائش کے بڑھتے بحران اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔
دارالحکومت میڈرڈ میں تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار افراد نے مظاہرے میں شرکت کی، جبکہ بارسلونا میں 50 ہزار سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے، بارسلونا کے مرکزی علاقوں میں نقاب پوش افراد اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس کے دوران کئی مقامات پر کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی گئی اور بعض دکانوں کے شیشے توڑے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کچھ مظاہرین نے پولیس پر آتش بازی کا سامان بھی پھینکا جبکہ چند دکانوں، جن میں ایک معروف کھلونوں کی دکان بھی شامل ہے، کو نقصان پہنچایا گیا، بعض افراد نے ایک بڑی ٹیکنالوجی کمپنی کے سٹور میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی۔
بارسلونا میں احتجاج میں شریک ایک خاتون نے بتایا کہ دن کے وقت مظاہرہ زیادہ تر پُرامن اور خوشگوار تھا اور اس میں بڑی تعداد میں بچے اور بزرگ بھی شریک تھے، شام کے وقت شہر کے مختلف حصوں میں آگ لگی ہوئی تھی، ہر طرف آگ دکھائی دے رہی تھی، صورت حال بہت شدید ہو گئی تھی۔
ہڑتال کے باعث اسپین بھر میں ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی خدمات متاثر ہوئیں جبکہ کئی بڑی سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق مختلف واقعات کے سلسلے میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، بعض جائیداد کے کاروبار سے وابستہ دفاتر پر حملوں کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
میڈرڈ میں مظاہرین میں سے ایک نے بتایا کہ ہم نے شہر کو تقریباً مفلوج کر دیا ہے، بارش کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر موجود ہیں۔ 37 برس کی ٹیچر اولگا ڈومنگو نے کہا کہ وہ اس لیے احتجاج کر رہی ہیں کیونکہ رہائش کی صورت حال ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے، زندگی گزارنے کے اخراجات اور تنخواہوں میں اتنا فرق ہے کہ موجودہ حالات میں گزارا ممکن نہیں رہا۔
یہ ہڑتال سستے گھروں کی قلت اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے بعد سامنے آئی، اس تحریک کو اس وقت زیادہ توجہ ملی جب 87 سالہ ماری کارمین اباسکال کو میڈرڈ کے اُس فلیٹ سے بے دخل کر دیا گیا جہاں وہ سات دہائیوں سے رہ رہی تھیں، چند ہفتے بعد وہ ہسپتال میں فوت ہو گئیں۔
جائیداد کے شعبے سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق میڈرڈ میں 50 مربع میٹر کے ایک فلیٹ کا اوسط ماہانہ کرایہ تقریباً 1170 یورو تک پہنچ چکا ہے، جبکہ اسپین میں اوسط ماہانہ تنخواہ تقریباً 2460 یورو ہے۔
اس طرح ایک عام شہری اپنی آمدنی کا تقریباً نصف حصہ صرف رہائش پر خرچ کرنے پر مجبور ہے، جو ماہرین کے تجویز کردہ قابلِ برداشت تناسب سے کہیں زیادہ ہے۔
اسپین میں 29 نومبر کو پارلیمانی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں، وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے گزشتہ ماہ قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا جب پارلیمان ان کے مجوزہ رہائشی اصلاحات کے منصوبے کی منظوری نہ دے سکی۔
غیرمعمولی طور پر حکمران سوشلسٹ حکومت نے ہڑتال کی مخالفت کے بجائے اس کی حمایت کی ہے، وزیراعظم سانچیز نے کارکنوں کے حقِ ہڑتال کا دفاع کرتے ہوئے اسے مزدوروں کی تاریخی جدوجہد کا تسلسل قرار دیا۔
دوسری جانب حزبِ اختلاف کی قدامت پسند جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ انتخابات سے قبل سیاسی فائدے کے لیے ہڑتال کو استعمال کر رہی ہے۔
27 سالہ گونزالو الواریز، جو کرایہ داروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم سے وابستہ ہیں، کہتے ہیں کہ ماری کارمین اباسکال کی بے دخلی نے عوامی غصے کو بھڑکا دیا، خوراک، بجلی، پانی اور گیس کے اخراجات کے بعد گھر خریدنے کے لیے رقم جمع کرنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔ کاروباری حلقوں نے ہڑتال کو سیاسی قرار دیتے ہوئے تنقید کی ہے، تاہم بجلی کے استعمال کے ابتدائی اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی۔
اسپین کے قومی گرڈ آپریٹر کے مطابق صبح ملک میں بجلی کی طلب میں تقریباً 7.5 فیصد کمی دیکھی گئی، جو ہڑتال میں شرکت کے ایک اہم اشاریے کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ہڑتال کی عوامی حمایت اور احتجاجی سرگرمیوں کی شدت 29 نومبر کے انتخابات سے قبل حکمرانوں اور اپوزیشن، دونوں کے لیے ایک اہم سیاسی اشارہ تصور کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular