تہران : ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عراق کی جانب سے مسلط کی گئی 1980ء سے 1988ء کی جنگ کے 350 نامعلوم شہداء کی تشیع جنازہ ہوئیں۔
تہران میں 110 نامعلوم شہداء کی تشیع جنازہ کا بڑا جلوس نکالا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یہ تقریب جمعے کی صبح حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یومِ شہادت کے موقع پر منعقد ہوئی۔
سوگواروں اور زائرین کی بڑی تعداد تہران یونیورسٹی کے سامنے جمع ہوئی، جہاں حال ہی میں دریافت ہونے والے شہداء کی باقیات کو آخری آرام گاہ تک پہنچایا گیا، صدر مسعود پزشکیان نے بھی تقریب میں شرکت کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تہران کے علاوہ ایران کے دیگر شہروں میں بھی 240 نامعلوم شہداء کی تشیع جنازہ ادا کی گئیں۔

































