Sat Nov 14, 2026

ایران پر حملوں کا احتساب نہ ہوا تو پوری دنیا غیر محفوظ ہو جائے گی، عراقچی فضائی نظام میں خرابی، امریکا بھر میں 4 گھنٹے تک پروازیں معطل ایرانی بحریہ نے دفاعی نظام کے ذریعے امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرایا یمنی افواج کی بڑی پیش قدمی، عدن کا مکمل محاصرہ کرلیا ایران عراق جنگ کے 350 نامعلوم شہداء کی تشیع جنازہ، تہران میں 110 شہداء کا جلوسِ جنازہ ترکیہ اور قطر نے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے اسرائیلی عدالتوں کا 14 فلسطینی ڈاکٹروں کو رہا کرنے سے انکار، بغیر فردِ جرم قید برقرار آبنائے ہرمز میں غیر مجاز راستہ اختیار کرنے والا جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی یوکرین میں غیر ملکی فوج کی تعیناتی، پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا سیریک پر حملے کا جواب، پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی ریڈار کو نشانہ بنادیا مجلسِ خبرگان کا این پی ٹی سے نکلنے اور دفاعی نظریہ پر غور کا مطالبہ چاہوں تو حملہ کرکے 3 دن میں ایران کو تباہ کردوں، ٹرمپ کی گیدڑ بھپکی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 74 دہشت گرد ہلاک اسپین میں مہنگائی کے خلاف عام ہڑتال، بارسلونا میں جھڑپیں، درجنوں افراد گرفتار غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید، 20 زخمی

روزانہ کی خبریں

ایران پر حملوں کا احتساب نہ ہوا تو پوری دنیا غیر محفوظ ہو جائے گی، عراقچی

تہران : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اور اسرائیل کو ایران کے خلاف جارحیت پر جواب دہ نہ ٹھہرایا گیا تو اس سے بین الاقوامی قوانین کی ساکھ ختم ہو جائے گی اور دنیا کے تمام ممالک کی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔جاپانی خبر رساں ادارے کیوڈو نیوز میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر میں طاقت کے استعمال پر عائد پابندی کی واضح خلاف ورزی اور ایران کی خودمختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے لکھا کہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کوئی اجازت نہیں دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ممکنہ خطرات کے محض الزامات کو بھی اپنے دفاع کے نام پر فوجی کارروائی کا قانونی جواز نہیں بنایا جاسکتا۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق عالمی قوانین کی اس خلاف ورزی کے اثرات صرف ایران کی سلامتی یا مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری دنیا متاثر ہوگی۔ انہوں نے لکھا کہ اگر قانون پر طاقت کو غالب آنے دیا گیا تو اس کا شکار صرف ایران نہیں ہوگا بلکہ بین الاقوامی قانونی نظام کی بنیادیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی حیثیت بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔ عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر جارحیت کرنے والے ممالک کا احتساب نہ کیا گیا تو دنیا کا کوئی بھی ملک اپنی سلامتی کو یقینی نہیں سمجھ سکے گا۔
عباس عراقچی نے زور دیا کہ طاقت کے استعمال پر پابندی بین الاقوامی قانون کی ایسی لازمی ذمہ داری ہے جس کا اطلاق تمام ممالک پر یکساں ہوتا ہے۔ یہ کوئی ایسی رعایت نہیں جو طاقتور ممالک اپنی مرضی سے کمزور ممالک کو دیتے ہیں۔ انہوں نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے خلاف جارحیت ختم کرے، ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے اور غیر قانونی حملوں سے ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے۔ عراقچی نے کہا کہ یہ مطالبات سیاسی خیرسگالی کا معاملہ نہیں بلکہ قانونی ذمہ داریاں ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular