تہران : پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ نے بحرین کے ایک جزیرے پر نصب امریکی ابتدائی انتباہی ریڈار کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ یہ کارروائی ایران کے علاقے سیریک میں ایک مواصلاتی ٹاور پر امریکا کے فضائی حملے کے جواب میں کی گئی۔ بیان میں اس حملے کو جارح فریق کے لیے ایک سخت انتباہ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فضائی اشتعال انگیزی اور آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی مبینہ اسمگلنگ بند کرے۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جوابی کارروائی پر کوئی جغرافیائی پابندی نہیں ہوگی، اور جارح فریق کے دھوکے میں آنے والی کمپنیوں کو مزید سخت تادیبی اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


































