واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور دیگر خلیجی ریاستوں نے ان سے فی الحال ایران پر مزید وسیع حملے کرنے سے باز رہنے کی درخواست کی ہے۔
انھوں نے دعویٰ میں مزید کہا کہ اگر ان کی درخواست نہ ہوتی تو وہ تین دنوں میں ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے، پلوں اور مینوفیکچرنگ سہولیات کو تباہ کر سکتے تھے۔
جمعرات کو نشر ہونے والے وائٹ ہاؤس میں سٹیون اے سمتھ کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ کو فوری طور پر ختم کر سکتے ہیں لیکن امریکہ کے علاقائی اتحادیوں کی درخواست پر انھوں نے ایران پر اقتصادی اور فوجی دباؤ جاری رکھا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے مجھ سے کہا ہے کہ براہ کرم چیزوں کو کچھ دیر کے لیے اسی طرح رکھیں جبکہ قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین بھی ایران کا مقابلہ جاری رکھنے کے لیے ان کے موجودہ انداز کو ترجیح دیتے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران کے خلاف مزید حملے کرتے اگر انھیں ایسی درخواستیں موصول نہ ہوتیں تو صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ ہاں، میں اس سے گریز نہیں کروں گا.


































