تہران: ایرانی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے ساحلی علاقے کوہستک کے قریب جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق بحریہ نے جاری بیان میں کہا کہ امریکی ڈرون کو آبنائے ہرمز کے مشرق میں واقع ساحلی علاقے سیریک کے قریب ملک کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت نشانہ بنایا گیا۔


































