Sun Nov 15, 2026

بحرین میں امریکی فضائی دفاعی تنصیب کے ریڈار کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، پاسدارانِ انقلاب غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں مزید 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے امریکا گمراہ کن نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ کے الزام سے بچنا چاہ رہا ہے، اسماعیل بقائی ایران کے خلاف جنگ غلطی تھی، معاہدہ کیلئے ایران کو کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا، سابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن سعودی عرب میں دو شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت دیدی گئی سرجانی ٹاؤن کراچی میں جلوس عزاء پر مقدمہ انتہائی افسوسناک ہے، ایم ڈبلیو ایم امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو جواب دہ ہونا چاہیے، ایران ایران سے ڈر کر فوجی اڈہ پر منتقل نہیں ہوا، امریکی وزیر خزانہ شمالی وزیرستان میں آپریشن، 16 دہشت گرد ہلاک، 2 فوجی شہید ویتنام، عراق اور اب ایران کی جنگ جھوٹ کی بنیاد پر شروع کی گئیں، برنی سینڈر ٹرمپ کا ایران کے خلاف فی الحال نئی فوجی کارروائی سے گریز ایران پر حملوں کا احتساب نہ ہوا تو پوری دنیا غیر محفوظ ہو جائے گی، عراقچی فضائی نظام میں خرابی، امریکا بھر میں 4 گھنٹے تک پروازیں معطل ایرانی بحریہ نے دفاعی نظام کے ذریعے امریکی ایم کیو ون ڈرون مار گرایا یمنی افواج کی بڑی پیش قدمی، عدن کا مکمل محاصرہ کرلیا

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کا ایران کے خلاف فی الحال نئی فوجی کارروائی سے گریز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فی الحال نئی فوجی کارروائی سے گریز کرتے ہوئے اقتصادی پابندیوں اور معاشی دباؤ کی پالیسی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ بظاہر ایران کے معاملے پر ایسی حکمت عملی اختیار کر رہی ہے جس میں نہ نئی جنگ شروع کی جائے، نہ فوری مذاکرات کیے جائیں اور نہ ہی مستقل امن کے لیے کوئی حتمی معاہدہ کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدے کی مزید کوشش نہیں کرنا چاہتے اور انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کو دیگر معاملات پر توجہ دینے کی ہدایت کی ہے تاہم امریکی صدر فی الحال ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے بھی خواہش مند دکھائی نہیں دیتے۔

مزید پڑھیے

Most Popular