واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کو وضاحتیں دینا پر گئیں۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ ہے کہ میں ایرانی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوا، سیکرٹ سروس کی ہدایت پر گھر چھوڑ کر فوجی اڈے پر منتقل ہوا ہوں۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران ایسے خطرناک جانور کی طرح برتاؤ کر رہا ہے جسے کونے میں دھکیل دیا گیا ہو۔امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ نے ’انرجی شاک‘ ضرور پیدا کیا ہے لیکن امریکا کی بنیادی معیشت مضبوط ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ امریکی فیڈرل ریزرو کو آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے اور شرح سود زیادہ نہیں بڑھانی چاہیے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی وزیرخزانہ ایرانی دھمکیوں کے باعث گھر چھوڑ کر فوجی اڈے منتقل ہوئے تھے۔


































