Wed Nov 18, 2026

ای سی او اجلاس میں اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف کی منظوری ایران کیساتھ جنگ طویل نہیں ہوگی، اسے کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بننے دیں گے، جے ڈی وینس بزرگ مرجع آیت اللہ وحید خراسانی 105 برس کی عمر میں انتقال کرگئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ایران کو دہشت گردی کا سہارا لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اسماعیل بقائی علاقائی ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، عباس عراقچی رہبر مسلمین نے پیوٹن کو خاص پیغام بھیجا ہے، کاظم جلالی برین ہیمرج کا خطرہ ہے، مجھے انصاف فراہم کیا جائے، عمران خان کا عدلیہ کو خط بحرین، شیخ عیسیٰ قاسم سمیت 64 علمائے کرام کو 15 سال سے عمر قید تک کی سزا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم

روزانہ کی خبریں

توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم

دوحہ: قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دانشمندانہ سفارتی کوششوں کے باعث صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور مشترکہ مفادات بڑھانا ناگزیر ہے، ایرانی معیشت کھلنے سے پورے خطے میں اقتصادی ترقی کے بے پناہ امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب توانائی کی ترسیل کے متبادل راستے بنانے پر بات چیت کررہے ہیں، قطر کی بنیادی پیداوار قدرتی گیس اور ایل این جی ہے، آبنائے ہرمز قطر کے لیے انتہائی اہم تجارتی راستہ ہے۔
قطری وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کسی ملک کی تنصیبات پر حملہ اس کی خودمختاری اور ریاست پر حملہ ہے، امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کرنے والے مقامات و تنصیبات پر حملے بلاجواز ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular