Wed Nov 18, 2026

ای سی او اجلاس میں اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف کی منظوری ایران کیساتھ جنگ طویل نہیں ہوگی، اسے کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بننے دیں گے، جے ڈی وینس بزرگ مرجع آیت اللہ وحید خراسانی 105 برس کی عمر میں انتقال کرگئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ایران کو دہشت گردی کا سہارا لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اسماعیل بقائی علاقائی ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، عباس عراقچی رہبر مسلمین نے پیوٹن کو خاص پیغام بھیجا ہے، کاظم جلالی برین ہیمرج کا خطرہ ہے، مجھے انصاف فراہم کیا جائے، عمران خان کا عدلیہ کو خط بحرین، شیخ عیسیٰ قاسم سمیت 64 علمائے کرام کو 15 سال سے عمر قید تک کی سزا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم

روزانہ کی خبریں

علاقائی ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، عباس عراقچی

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ای سی او اجلاس کے انعقاد پر پاکستان اور وزارت خارجہ کے شکر گزار ہیں۔ اسلام آباد میں 30 ویں ای سی او وزارتی اجلاس سے خطاب میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی علاقائی سالمیت کیخلاف جارحیت کی مذمت، ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنے والے ممالک کا شکریہ، ای سی او کو اجتماعی اقدامات، مضبوط تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کا مؤثر پلیٹ فارم بنانا ہوگا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ تجارت، ٹرانسپورٹ، توانائی ای سی او تعاون کے 3 اہم اسٹریٹجک ستون ہونے چاہئیں، ای سی او تجارتی معاہدے میں اصلاحات کیلئے تکنیکی مذاکراتی کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں، ای سی او رکن ممالک نئے اور مؤثر تجارتی معاہدے کےلیے مذاکراتی عمل میں شامل ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں پر کاربند ہے، گزشتہ 2 سال سے ایران سفارتی روابط، تنازعات کے پر امن حل کےلیے پرعزم رہا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا نے جارحیت، دھمکیوں، ٹارگٹ کلنگ، معاشی دباؤ، ناکہ بندی کا راستہ اختیار کیا، امریکی اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، خلیج فارس، آبنائے ہرمز کی صورتحال امریکا، اسرائیل کی ایران کیخلاف جارحانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کی سرزمین، فضائی حدود، تنصیبات ایک دوسرے کے خلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے، ایران کے دفاعی اقدامات صرف جارحیت کرنے والوں کے اہداف اور فوجی اڈوں کے خلاف ہیں، ایران کے اقدامات کو پڑوسی ممالک کی حکومتوں یا عوام کے خلاف کارروائی نہ سمجھا جائے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں سلامتی کیلئے عدم جارحیت، علاقائی مکالمے پر مبنی مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے، ایران پر پابندیوں نے ایرانی عوام کے اپنے حقوق کے تحفظ کے عزم کو مضبوط کیا ہے، علاقائی توانائی کے تحفظ کےلیے قابل اعتماد، پائیدار نظام تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular