Wed Nov 18, 2026

ای سی او اجلاس میں اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف کی منظوری ایران کیساتھ جنگ طویل نہیں ہوگی، اسے کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بننے دیں گے، جے ڈی وینس بزرگ مرجع آیت اللہ وحید خراسانی 105 برس کی عمر میں انتقال کرگئے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات ایران کو دہشت گردی کا سہارا لینے کی کوئی ضرورت نہیں، اسماعیل بقائی علاقائی ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، عباس عراقچی رہبر مسلمین نے پیوٹن کو خاص پیغام بھیجا ہے، کاظم جلالی برین ہیمرج کا خطرہ ہے، مجھے انصاف فراہم کیا جائے، عمران خان کا عدلیہ کو خط بحرین، شیخ عیسیٰ قاسم سمیت 64 علمائے کرام کو 15 سال سے عمر قید تک کی سزا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم

روزانہ کی خبریں

ایران کیساتھ جنگ طویل نہیں ہوگی، اسے کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ نہیں بننے دیں گے، جے ڈی وینس

واشنگٹن : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کو طویل تنازع نہیں بننے دیا جائے گا اور امریکا ایران میں 10 یا 15 سال تک فوجی کارروائیوں میں مصروف رہنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام امریکا کے لیے خطرہ ہے تاہم امریکی انتظامیہ اس معاملے کو ایسی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دے گی جو برسوں تک جاری رہے۔ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکا ایران میں 10 یا 15 سال کی طویل فوجی وابستگی کا ارادہ نہیں رکھتا بلکہ یہ معاملہ دو سال تک بھی نہیں چلنا چاہیے۔ امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ امریکا نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ غیر معینہ مدت تک وہاں موجود نہیں رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں مکمل اعتماد ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاملے سے امریکا کو اچھے نتائج کے ساتھ باہر نکالیں گے۔
جے ڈی وینس نےکہا جنگی سازوسامان کیلئے دیگر ممالک پر انحصار شرمناک ہے، امریکی دفاعی صنعت کو دوبارہ مضبوط بنایا جائے گا، قومی سلامتی کا تقاضا ہے کہ امریکا اپنا اسلحہ خود تیار کرے، ڈیموکریٹس نے امریکی فوج میں سرمایہ کاری کم کی، قومی سلامتی اور دفاع کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular