Tue Nov 17, 2026

بحرین، شیخ عیسیٰ قاسم سمیت 64 علمائے کرام کو 15 سال سے عمر قید تک کی سزا ٹرمپ کی قدامت پسند ججوں کی تقرری کی کوششوں کو ریپبلکن سینیٹرز کی مخالفت کا سامنا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپے، 2 فلسطینی بھائی گرفتار، 4 افراد زخمی امریکا میں فضائی آپریشن تیسرے روز بھی متاثر، 5 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا آغاز، وژن 2035 کی منظوری متوقع عباس عراقچی ای سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے توانائی کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا کوئی متبادل راستہ موجود نہیں: قطری وزیراعظم بحرین میں امریکی فضائی دفاعی تنصیب کے ریڈار کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، پاسدارانِ انقلاب غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش، آبنائے ہرمز میں مزید 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے امریکا گمراہ کن نیا بیانیہ بنا کر غیر قانونی جنگ کے الزام سے بچنا چاہ رہا ہے، اسماعیل بقائی ایران کے خلاف جنگ غلطی تھی، معاہدہ کیلئے ایران کو کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا، سابق امریکی وزیرخارجہ بلنکن سعودی عرب میں دو شیعہ نوجوانوں کو سزائے موت دیدی گئی سرجانی ٹاؤن کراچی میں جلوس عزاء پر مقدمہ انتہائی افسوسناک ہے، ایم ڈبلیو ایم امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو جواب دہ ہونا چاہیے، ایران ایران سے ڈر کر فوجی اڈہ پر منتقل نہیں ہوا، امریکی وزیر خزانہ

روزانہ کی خبریں

بحرین میں امریکی فضائی دفاعی تنصیب کے ریڈار کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا، پاسدارانِ انقلاب

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر موجود امریکی فضائی دفاعی نظام کے ریڈار کو 6 ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں کہا کہ ان ڈرونز نے اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا اور بحرین کے مختلف علاقوں میں ان کے حملوں کی آوازیں سنی گئیں۔ بعض عرب ذرائع ابلاغ نے بھی بحرین میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاعات دی تھیں۔ بحرین کے سرکاری ٹیلی وژن نے اپنی خبروں میں بتایا کہ بحرین کے فضائی دفاعی نظام نے ایک ایرانی ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب بحرین کی وزارتِ داخلہ نے دو مرتبہ ممکنہ خطرے کے حوالے سے وارننگ جاری کی اور شہریوں و غیر ملکی رہائشیوں کو پرسکون رہنے اور قریبی محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular