واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے طویل تعیناتی سے افواج پر دباؤ بڑھنے کے خدشے سے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران تنازعہ اگلے سال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
سینٹکام کا کہنا ہے کہ طویل تعیناتی سے امریکی افواج پر دباؤ بڑھے گا، دفاعی بجٹ میں ممکنہ کٹوتیوں سے جنگی تیاریاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق آئندہ ڈیموکریٹک قیادت والی کانگریس میں دفاعی اخراجات میں کمی ہو سکتی ہے، کانگریس بیرونِ ملک فوجی کارروائیوں پر بھی نگرانی سخت کر سکتی ہے۔

































