Sun Nov 22, 2026

ایران سے ایٹمی تعاون جاری رکھیں گے، روس کا اعلان اسرائیل کا امداد تقسیم کرنیوالی گاڑی پر حملہ، 3 فلسطینی شہید، متعدد زخمی مکہ مکرمہ کو یمن سے نہیں سعودی حکمرانوں سے خطرہ ہے، ترجمان یمنی فوج ایران کا بحرین میں امریکی اڈوں پر جوابی حملہ، بھاری نقصان افزودہ یورینیم کے ذخائر کو ایران سے باہر نہیں بھیجا جائے گا، عباس عراقچی ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا قطر نے ایران امریکا ثالثی کی کوششیں پھر شروع کردیں امریکی صدر مایوسی کا شکار، ایران میں حکومت کی تبدیلی غیر اہم قرار بصرہ، پاور پلانٹ میں دھماکے کے بعد آگ، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی ایران تنازعہ اگلے سال تک جاری رہا تو امریکی فوج کی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، سینٹکام لبنان میں پیجر حملے، موساد کے سابق سربراہ کیخلاف مقدمہ درج دشمن ایران کو جھکانے کا خواب ہی دیکھتا رہے گا، ایرانی صدر پاکستانی سفیر طاہر اندرابی کی اسرائیلی سفیر سے ملاقات، دفتر خارجہ کی وضاحتیں امریکا ایران کے خلاف دیگر ممالک کو متحد کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے، محمد مخبر عراقی شہر جرف الصخر پر عراقی فوج کا کنٹرول، کتائب حزب اللہ کا انخلاء شروع

روزانہ کی خبریں

غزہ میں نسل کشی کے معاملے پر عراقچی کا او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

تہران : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے غزہ میں اسرائیل کی جاری نسل کشی کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عراقچی نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عربی زبان میں جاری اپنے پیغام میں یہ مطالبہ ایسے وقت کیا جب اسرائیلی فوج نے محصور فلسطینی علاقے کے وسطی حصے میں دوبارہ زمینی فوجی کارروائی شروع کردی، جس کے نتیجے میں صرف ایک دن کے اندر 6 ہزار سے زائد فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل ہوگئے۔ عباس عراقچی نے غزہ میں جاری نسل کشی، جبری بے دخلی اور انسانی امداد کی فراہمی روکنے کو ’انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک بدنما داغ‘ قرار دیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلی محاصرہ ختم کرائے اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سے درخواست کی ہے کہ وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular