واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف جاری جنگ رکوانے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق قرارداد کے حق میں 48 اور مخالفت میں 51 ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد ری پبلکن ارکان نے ایک بار پھر ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی پالیسی کی حمایت کر دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووٹنگ میں ڈیموکریٹ سینیٹر جان فیٹر مین نے اپنی جماعت کے برعکس قرارداد کی مخالفت کی، جبکہ ری پبلکن سینیٹرز سوزن کولنز، رینڈ پال اور لیزا مرکوسکی نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
ایران کے خلاف فروری میں امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد سے ڈیموکریٹس مسلسل جنگی اختیارات سے متعلق قراردادیں پیش کر رہے ہیں، ان کا مؤقف ہے کہ صدر کو کانگریس کی منظوری کے بغیر جنگ جاری رکھنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔


































