واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کردی۔
وائٹ ہاؤس نے بھی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، اگست 2025 سے امریکی حکومت کی سائبر سکیورٹی پالیسی کی نگرانی کرنے والے شان کیرن کراس کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکا میں مائیکروسافٹ سروسز، ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم، بینکوں اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اندرونی نیٹ ورک میں تکنیکی خرابیوں کا سلسلہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم حکام نے ان خرابیوں کو سائبر حملوں کا نتیجہ قرار دینے سے انکار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شان کیرن کراس مزید دو سال اس عہدے پر کام جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے یہ قدم اس لئے اٹھایا ہے تاکہ جنوری میں ڈیموکریٹس کے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے سے قبل وائٹ ہاؤس کو ان کے جانشین کی سینیٹ سے منظوری حاصل کرنے کے لئے مناسب وقت مل سکے۔


































