تہران : پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل علی بلالی کا کہنا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے جدید میزائلوں کی تیاری اور ان کی تعیناتی پر ایران کو کسی قسم کی بیرونی پابندی یا رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔ ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکم ملنے کی صورت میں میزائلوں کو نئے جغرافیائی علاقوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی جارحانہ کارروائی کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں اور وہ دشمن کی کسی بھی غلط فہمی یا حماقت کی منتظر ہیں۔


































