Tue Oct 13, 2026

ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار خلیجی ممالک میں کشیدگی، لاہور ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ لاہور کا دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلا نمبر پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے

روزانہ کی خبریں

جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار

برلن: جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ کمیونیکیشن اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہے میں دو ترک شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کو ہائبرڈ وارفیئر‘ یعنی روایتی جنگ کے علاوہ خفیہ اور تخریبی کارروائیوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ پولینڈ کے وزیرِ داخلہ مارسن کیئرونسکی کے مطابق دونوں مشتبہ افراد کو تخریب کاری اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے جاسوسی کے الزامات کا سامنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں پولینڈ اور جرمنی کی سکیورٹی ایجنسیوں کے مشترکہ تعاون سے عمل میں آئیں۔
وسطی پولینڈ کے علاقے مازوویا میں واقع یہ اسٹیشن سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایکساٹیل کی ملکیت ہے اور پولینڈ سمیت یوکرین کی جانب انٹرنیٹ ٹریفک کی ترسیل میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ ستمبر کے آخری حصے میں پیش آنے والے واقعے کے باوجود اسٹیشن فعال رہا تھا، پولینڈ نے اس واقعے کو یوکرین کی فوج سمیت مختلف اداروں کی انٹرنیٹ رسائی متاثر کرنے کی ممکنہ کوشش قرار دیا ہے۔ تاہم اس تخریبی کارروائی کے پیچھے کسی غیر ملکی ریاست کے ملوث ہونے کی حتمی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular