
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کی جانب سے سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ یہ آمادگی انھوں نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں ظاہر کی۔ انصار اللہ کے سعودی عرب پر حملوں میں شدت آنے کے بعد دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلی رپورٹ شدہ بات چیت ہے۔
یمنی عوام کے خلاف سعودی جارحیت کے جواب میں انصار اللہ نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی مرتبہ سعودی عرب کو نشانہ بنایا ہے۔ ہفتے کو ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


































