Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ

ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یمنی انصار اللہ کے حملے میں امریکی سمیت 12 افراد ہلاک اور 306 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں 5 کی حالت تشویشناک ہے، عرب میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 4 سعودی اور 2 بنگلادیشی شہری شامل ہیں، حملے میں امریکا، اردن، مصر، شام، فلسطین اور سوڈان کا ایک ایک شہری ہلاک ہوا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ اس قدر شدید تھا کہ ریاض میں ہوائی اڈے سے پروازوں کو عارضی طور پر معطل اور ایئرپورٹ 18 گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ ریاض ایئرپورٹ کی پروازوں کو جدہ، دمام اور مدینہ اتار لیا گیا۔ ریاض ایئرپورٹ کی 750 میں سے 446 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ریاض ایئرپورٹ پر حملے کے چند گھنٹے بعد دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اتحادی فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں بتایا دمام ایئر پورٹ کے قریب ایک پروجیکٹائل گرا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular