Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نوبیل امن انعام نہ ملنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک فیصلہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام نے نوبیل کمیٹی کے میزبان ملک ناروے پر ایک نہ مٹنے والا داغ چھوڑ دیا ہے،
ٹرمپ نے کہا کہ یہ ناروے اور ان تمام لوگوں کے چہرے پر ایک نہ مٹنے والا داغ ہے جنہوں نے اتنا شرمناک اور رسوا کن فیصلہ کیا ہے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چند جمہوریت دشمن اور انسانی تہذیب کے حقیقی دشمنوں پر مشتمل شدت پسند نظریہ دانوں نے نوبیل امن انعام کی ساکھ کو ہمیشہ کے لیے تباہ کر دیا ہے۔ اورہم یہ بات بھولیں گے نہیں، امریکی صدر نے ناوی پلّے کو ایک نامعلوم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس شخص کے بارے میں پہلے کبھی نہیں سنا اور نہ ہی کسی اور نے ان کا نام سن رکھا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال نوبیل امن انعام بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی سابق جج ناوی پلّے کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ناوی پلّے نے اقوامِ متحدہ کی اس تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کی تھی جس کی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular