
واشنگٹن: امریکی سینیٹر کرس مرفی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگی پالیسی کو امریکہ کے لیے رسوائی قرار دے دیا۔ ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ نے پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کردیا ہے، جبکہ امریکی حکومت جنگ کے نقصانات اور نتائج کو کانگریس اور عوام سے چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ کرس مرفی کے مطابق، انہیں قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید تک رسائی نہیں دی گئی، جبکہ جنگ کے حوالے سے فوجی قیادت سے بریفنگ کا انتظام بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی ڈرون حملے سے ہونے والی تباہی کا بھی مشاہدہ کیا اور خبردار کیا کہ جنگ کے اثرات خطے میں مزید پھیل رہے ہیں۔ کرس مرفی نے مطالبہ کیا کہ کانگریس کو جنگ کے حقیقی نقصانات جاننے کا حق دیا جائے اور اس تنازعے کے خاتمے کو ترجیح دی جائے۔


































