
تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ اب خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی کمان نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا کہ کسی بھی ایسے جہاز کا پورے خطے میں تعاقب کیا جائے گا جو اجازت کے بغیر مقررہ راستے سے گزرے گا اور اسے لازماً سزا دی جائے گی۔ ایران کا کہنا ہے کہ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کے مقرر کردہ راستے کا استعمال کرنا ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق بعض جہاز اور تیل بردار ٹینکر ایران کی جانب سے عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے ایک متبادل راستہ استعمال کر رہے ہیں، جو حالیہ ہفتوں میں بنایا گیا ہے۔ایران کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ کی جانب سے اس کی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔


































