Mon Oct 12, 2026

سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ

روزانہ کی خبریں

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی

کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج، منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری اور منتخب حکومت کے خاتمے سے متعلق اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اس میں شامل جماعتوں کا طرزِ عمل جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کے منافی ہے، عوامی مینڈیٹ کو طاقت کے ذریعے کچلنا جمہوریت پر براہِ راست حملہ ہے۔ اپنے بیان میں علامہ باقر زیدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے ووٹ سے حکومت منتخب کی ہے، کسی وفاقی حکومت یا حکمران اتحاد کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کے فیصلے کو اپنی سیاسی مصلحتوں کی بھینٹ چڑھائے، عوام کے ووٹ کی توہین کرکے اقتدار کو مستحکم کرنے کی کوشش جمہوری نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو سیاسی اختلافات کے حل کیلئے آئینی راستہ اختیار کرنا چاہیے، نہ کہ گرفتاریوں اور انتظامی اقدامات کے ذریعے مخالفین کو دبانے کی کوشش کرنی چاہیے، ایسی روش ملک میں سیاسی تصادم کو بڑھاوا دے گی اور قومی استحکام کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular