
تہران : ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو تاریخ یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف تہذیبی جنگ کا بیانیہ اختیار کرنے سے پہلے انہیں ماضی کے واقعات کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ محسن رضائی نے روبیو کی ایتھنز میں کی گئی تقریر کے ردعمل میں کہا کہ جب کوئی ایران کے سامنے شکست اور رسوائی کے بعد تہذیبی جنگ کا بیانیہ تشکیل دینے کی کوشش کرے تو اسے تاریخ کا وہ باب بھی پڑھنا چاہیے جب ساسانی بادشاہ شاپور اول کے سامنے رومی شہنشاہ کو گھٹنے ٹیکنے پڑے تھے۔ محسن رضائی نے خبردار کیا کہ جو لوگ تاریخ کو موجودہ تنازعے میں لاتے ہیں، انہیں اس کی تکرار کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔


































