
برطانیہ میں 8 ستمبر کو ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں صرف ایک ملی سیکنڈ کی سافٹ ویئر خرابی کے باعث کوڈنگ کے ایک چھوٹے سے نقص کے باعث پورے ملک کو شدید فضائی بحران کا سامنا کرنا پڑا اور 2 ہفتے تک اثر انداز بحران اور بیک لاگ کے باعث مجموعی طور پر 2,000 سے زائد پروازیں منسوخ اور 38 ہزار تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تحقیقات پر نیشنل ایئر ٹریفک سروسز نے بتایا کہ کمپیوٹر کوڈ کے صرف ایک انتہائی چھوٹے حصے میں ایک ملی سیکنڈ کے وقفے سے نقص پیدا ہوا تھا جو تاریخی بحران کا سبب بنا۔

































