Sun Oct 04, 2026

نماز اللہ سے قریبی تعلق قائم کرنے، محبت، امید، مہربانی اور امن کا جاری چشمہ ہے، ولی امر مسلمین آر اے ایف فئیر فورڈ واقعے میں ایران کے مبینہ کردار سے متعلق برطانوی دعوی مسترد عراق سے امریکی فوج کے انخلا پر جشن اتنے میزائل ہیں کہ دشمن پر کئی سال تک حملے جاری رکھ سکتے ہیں، علی بلالی امریکا نے غیر مسلح ہونے کی تصدیق کے باوجود ایرانی بحریہ کے جہاز پر حملہ کیا، ایران عراق کی اسلامی مزاحمت کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، امریکی انخلا کو مزاحمت کی کامیابی قرار دے دیا پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے، 22 شدت پسند ہلاک محسن رضائی کی عرب امارات کو وارننگ، نیتن یاہو کی خفیہ میزبانی پر سخت ردعمل عراق سے 23 سال بعد امریکی افواج کا مکمل انخلا آبنائے ہرمز میں 3 جہازوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا افغانستان کسی بھی ملک میں بد امنی یا عدم استحکام نہیں چاہتا، ترجمان جنگ میں ناکامی کے بعد امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ایران امریکا جنگ: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیاں قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، او آئی سی

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کے قیام اور توسیع کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ او آئی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے 2004 اور 2024 میں جاری کردہ مشاورتی آرا میں مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ او آئی سی کے مطابق ان بستیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور یہ بین الاقوامی انسانی حقوق اور عالمی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ او آئی سی نے ریاستوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی موجودگی سے پیدا ہونے والی غیر قانونی صورتحال کو تسلیم نہ کریں اور اسے برقرار رکھنے میں کسی قسم کی مدد فراہم نہ کریں۔
تنظیم نے اقوام متحدہ اور اس کے انسانی حقوق کے اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور خلاف ورزیوں کے احتساب کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔ او آئی سی نے فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے حق خودارادیت اور مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے والی آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حق کی حمایت بھی کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular