
تہران : ایران نے سفارت کاری کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع کے لیے بھی مکمل طور پر تیار رہنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ تہران حقیقت پسندانہ تجاویز کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے. ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے ایرانی تجاویز پر دیے گئے جواب پر ایران کے مؤقف کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جو مشاورت کے بعد ثالثوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ غریب آبادی نے امریکا پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بامعنی مذاکرات کے لیے واشنگٹن کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔


































